الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

‏الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی
خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن.

‏خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری، دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان کیا جائیگا.

‏الیکشن کمیشن کا پنجاب میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ. پہلےمرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرا 18 مئی کو کیا جائےگا، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائےگا، پنجاب میں پہلےمرحلے میں 20 جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پنجاب میں دوسرے مرحلے میں 16 جولائی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پنجاب میں تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے,

‏کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے،کنٹونمنٹ بورڈز میں دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا.

‏سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے، دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کرا دیے ہیں.

‏سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں