بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو: مریم نواز کا طنزیہ ٹویٹ

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ بتاتے ہیں استعفے کیا ہوتے ہیں، تھوڑا صبر تو کرو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ ہمارے استعفے “ایماندار بندے” جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر اُسی اسمبلی میں آ بیٹھو اور سال بھر کی غیر حاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں