حسن علی کی 5 وکٹیں، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی: پا کستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم نے 106 رنز 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 114 کے مجموعی اسکور پر اس کی پانچویں وکٹ گرگئی۔جس کے بعد وی آن مڈلد نے ٹیمبا باووما نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم یہ شراکت دار 164 رنز کے مجموعی اسکور پر اس وقت ٹوٹ گئی جب مڈلر 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔164 پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد افریقی ٹیم کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 186 کے اسکور پر افریقی ٹیم کا ساتواں کھلاڑی پویلین لوٹ گیا۔اس کے بعد مہمان ٹیم کی اگلی وکٹ 192 رنز پر گری جس کے بعد آنے والے کھلاڑی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 201 رنز کے مجموعی اسکور پر مزید 2 وکٹیں گرگئیں۔یوں جنوبی افریقی ٹیم 65 اوورز 4 بالوں پر 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیمبا باووما نے سب سے زیاد 44 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔پہلی اننگز میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار گیندبازی کی اور حسن علی نے سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں۔حسن علی نے صرف 54 رنز دے کر افریقی ٹیم کے 5 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ لی۔201 رنز پر جنوبی افریقی ٹیم کو آؤٹ کرنے سے پاکستان کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 78 رنز فہیم اشرف نے اسکور کیے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں