سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر پابندی

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ان کے اہل خانہ عارضی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جن ممالک پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔

کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، مصر، لبنان، ارجنٹینا، برازیل، انڈانیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور ترکی بھی شامل ہیں۔ پابندی کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔ گزشتہ روز 2 فروری کو سعودی میں کورونا وائرس کے 310 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی کل تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 639 ہے۔ سعودی عرب میں 6ہزار 383 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور 3 لاکھ 60 ہزار 110 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مکہ میں 88 ہزار 804 کیسز اور 2 ہزار 402 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ریاض میں 75 ہزار 777 اور مدینہ میں 29 ہزار 934 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور ویکسین لگانے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں