سونے کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج گراوٹ دیکھی گئی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1850امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 450 روپے سستا ہو گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 386 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتوں میں 30 روپے اور 25.73 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمتیں بالترتیب 1400 روپے اور 1200.27 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں