سینیٹ کے الیکشن کیلئے مہم کا آغاز

فیصل آباد: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایم این اے راجہ ریاض احمد کی رہائش گاہ پر فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ہم نے سینیٹ کے الیکشن کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار حفیظ شیخ کی وجہ سے آج ہمارے ملک کا معاشی نظام بہتر ہوا ہے۔حفیظ شیخ کے ساتھ تمام ارکان اسمبلی نے مکمل اعتمادکا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کی کارکردگی پر انہیں ٹکٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گئے۔ہماری اتحادیوں کے ساتھ بیٹھک کا مقصد اپنے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ہم اس لئے بھرپور محنت کے ساتھ کمپین کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل مل کر ہی اس الیکشن کو جیت سکتے ہیں۔فوزیہ ارشد پارٹی کی دیرینہ کارکن ہیں۔دو وفاق اور پنجاب میں 11 سیٹیں ہیں
پنجاب میں اتحادیوں کی 195 سیٹیں ہماری ہیں اور دیگر کی 172 ہیں۔3 سیٹیں پی ٹی آئی کی، 3 ن لیگ کی بنتی ہیں اور ایک ق لیگ کی بنتی ہے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ میں سب ارکان اسمبلی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں صاف اور شفاف الیکشن ہو،ہمارا کیس بھی یہ ہی ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات کو بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ ہی چاہتے کہ پسے ہوئے طبقے کو خوشحال بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں