جڑانوالہ واپڈا الیکٹرک ہائیڈرویونین کے عہدیداران کا فیسکو کی نجکاری کے خلاف بھر پور احتجاج، نجکاری کی وجہ سے ہزاروں ملازمین بے روز گار ہو جائیں گے ملک میں پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے چیئرمین میاں فاروق احمد، ڈویژنل سیکرٹری جنرل رائے ریاض احمد، سٹی چیئرمین میاں قاسم کی زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی کے دوران الیکٹرک ہائیڈرویونین کے عہدیداران سمیت سینکڑوں واپڈا ورکرز نے احتجاج کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان فیصل آباد فیسکو کی نجکاری نہ کریں جس کی وجہ سے واپڈا کے ملازمین بے روز گار ہوں گے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت وقت نے اگر فوری نوٹس نہ لیا تو واپڈا ملازمین اپنے حقوق کے لیے بھر پور احتجاج کریں گے۔
اہم خبریں
- سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
- غریب ومستحق افراد کو بلا سود قرض
- ممبئی میں خودکشی کا خدشہ
- پریشن ردالفساد کو چار سال مکمل
- صحت سہولت کارڈ
- یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان
- جعلی حکومت کیخلاف اس سے بڑی چارج شیٹ کیا ہوسکتی ہے- مریم نواز
- نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ
- منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری
- وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاک ایران سرحد کا جائزہ