فیصل آباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی جاری

فیصل آباد: ضلع کے شہری علاقوں میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن کی جاری مہم کے دوران پانچ یوم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے 7 لاکھ 87ہزار 110 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں ڈیلی منعقد ہونے والے ریویو اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویز، اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، یونیسف کے نمائندہ حبیب لغاری اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے روز ایک لاکھ 47 ہزار 446 بچوں، دوسرے روز ایک لاکھ 63 ہزار 987،تیسرے روز ایک لاکھ 66 ہزار 789،چوتھے روز ایک لاکھ 59 ہزار 826بچوں اور پانچویں روزایک لاکھ 49 ہزار62 بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو سراہااورکہا کہ آئندہ ایام میں بھی اسی جذبے سے فرائض انجام دیئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سرکاری ونجی سکولوں،ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں اور ڈسپنسریز ومراکز صحت میں ٹیموں کی موجودگی یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی اہم ذمہ داری میں کوتاہی نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں