ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2020-21

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2020-21 کیلئے سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع جن میں سرگودھا, خوشاب, میانوالی اور بھکر میں مقابلہ جات کیلئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

ان مقابلوں میں موسیقی،مصوری، ادب،دستکاری اور مختصر فلم کے شعبے شامل ہیں۔مقابلے میں 15 سے 35 سال کی عمر کے صرف سرگودھا ڈویژن کے ڈومیسائل کے حامل مرد،خواتین اور خواجہ سرا شرکت کر سکتے ہیں۔یہ مقابلہ جات تمام ضلعوں میں منعقد ہوں گے۔موسیقی کے مقابلوں میں گائیکی اور ساز پہ دھن بجانا شامل ہیں صرف پاکستانی شاعری اور گانے ہی گائے جاسکیں گے اور دھن بجانے والے افراد اپنے آلات موسیقی ساتھ لائیں گے۔ اسی طرح مصوری میں عنوان خوبصورت پاکستان،میڈیم Oil on Canvasسائز ”18×24” اور مصوری کا تمام مواد شریک امیدوار اپنے ہمراہ لائیں گے۔موسیقی،مصوری اور ادب کے مقابلے ضلع کی سطح جبکہ دستکاری اور 5 سے 7 منٹ پہ محیط مختصر فلم کے مقابلہ جات صرف ڈویژن کی سطح پہ ہوں گے۔ضلع کی سطح پہ مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن کیلئے 10000روپے،دوسری پوزیشن کیلئے 7000روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 5000 روپے کے انعامات دئیے جائیں گے بعد ازاں ضلع کی سطح پہ پوزیشن لینے والوں کا آپس میں مقابلہ ڈویژن میں ہو گا اس میں پہلی پوزیشن والے کو 15000روپے،دوسری پوزیشن کیلئے 10000روپے اور 5000 روپے تیسری پوزیشن والے کو ملیں گے.۔ڈویژن کی سطح پہ جیتنے والے صوبائی سطح کے گرینڈ فنالے میں حصہ لے سکیں گے۔ان میں جیت کے پہلی پوزیشن پہ 2 لاکھ روپے،دوسری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔رجسٹریشن فارم پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا،فیس بک آفیشل پیج) sargodhaartscouncil)گوگل فارم لنک سرگودھا ڈویژن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔مکمل طور پہ پر نٹ شدہ فارم بمعہ شناختی کارڈ یا فارم ب اور 2 عدد تصاویر کے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کچہری روڈ سرگودھا 24 فروری 2021شام 4 بجے تک بھیجے یا جمع کروا ئے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں