پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹرز زبردست انداز میں سرمایہ کاری کرنے لگے

ورونا وائرس کی ویکسین کی آمد کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹرز زبردست انداز میں سرمایہ کاری کرنے لگے، انڈیکس 353.29 پوائنٹس بڑھ گیا، 100 انڈیکس ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس 300 پوائنٹس سے بڑھ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران تیزی کا تسلسل دیکھنے کو ملا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 457.74 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور 47 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔ تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 47123.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 353.29 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے باعث مزید چار حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 46600، 46700، 46800، 46900 شامل ہیں جبکہ کاروبار کا اختتام 46933.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.76 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 32 کروڑ 43 لاکھ 86 ہزار 519 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ حاصل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں