جنوبی افریقی اور پاکستان کرکٹ ٹیم پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد روانہ

پی آئی اے نے اپنی پرواز پی کے 368 خصوصی طور پر کرکٹ ٹیموں کیلئے مختص کی، پرواز پر کرونا سے بچاو کے تمام اقدامات لئے گئے، جہاز کی جامع ڈس انفیکشن، تمام عملےکیلئے خصوصی حفاظتی لباس اور کرونا ٹسٹ کروائے گئے، جہاز ٹرمینل سے ہٹ کر لگایا گیا اور سرخ قالین بچھائے گئے، پی آئی اے کے عملے نے دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کے ساتھ ٹیموں کا استقبال کیا۔

ٹیمیں کمانڈوز کے سخت پہرے میں سفر کریں گے، جہاز کے اندر دونوں ملکوں کی زبانوں میں اناونسمنٹ کی گئیں اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، ٹیموں نے اپنے اپنے قومی ترانواں کا با آواز بلند ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں