فیصل آباد: سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے شاہرات پر مسافرگاڑیوں میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے پر17 گاڑیوں کے چالان، ٹرانسپورٹرز وڈرائیورز کو بھاری جرمانے اور ٹرانسپورٹس سے غیر معیاری سی این جی سلنڈرزبھی اتروادیئے۔انہوں نے شاہرات پر مختلف شہروں کو جانے والی مسافرگاڑیوں کو رکواکر چیکنگ کی اور ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیر معیاری سلنڈرز کی حامل گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقررکردہ کرایہ ہی وصول کیا جائے اس ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔
اہم خبریں
- غریب ومستحق افراد کو بلا سود قرض
- ممبئی میں خودکشی کا خدشہ
- پریشن ردالفساد کو چار سال مکمل
- صحت سہولت کارڈ
- یوسف رضا گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان
- جعلی حکومت کیخلاف اس سے بڑی چارج شیٹ کیا ہوسکتی ہے- مریم نواز
- نیشنل ٹک ٹاکرز کرکٹ لیگ
- منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری
- وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاک ایران سرحد کا جائزہ
- منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے والہ پولیس آفیسر