ڈولفن سکواڈ کی تیز ترین کاروائی



تھانہ مصطفٰے آباد کی حدود میں کینال روڈپر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی


دوران پٹرولنگ ڈولفن سکواڈ ٹیم 263نے سمسانی موڑ پر موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں کو کارسوار فیملی کو لوٹتے دیکھا۔


ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئےڈاکوؤں کو راؤنڈ اپ کر لیا۔


کارسوار فیملی کو لوٹنے والے ڈاکو مسرت عباس اور شبیر احمد گرفتار،نقدی،موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد۔


ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ڈولفن ٹیم 263 کو اپنے دفتر بلا لیا۔


ڈی آئی جی آپریشنز کی ڈولفن اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر شاباش،نقد انعام سے نوازا۔


ڈولفن اہلکار محمد عبداللہ،محمد بلال، عدنان رزاق اورمراتب علی انعام حاصل کرنے والوں میں شامل۔


ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائمز میں کمی کے لئے مزید دلجمعی سے فرائض انجام دیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان


ڈولفن سکواڈ پیرو ٹیمیں اپنی موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کی صفائی اور مرمت کا بھی خیال رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز


ایس پی سیف سٹی اٹھارٹی آئی سی تھری نے واردات ناکام بنانے پر ڈولفن ٹیم 263کو شاباش دی۔


ملزمان کو مزید قانونی کاررائی کیلئے تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی