حق مہر نہ ملنے پر خاتون عدالت پہنچ گئیں۔

high court



پشاور : شادی کو 75 سال گزرنے کے باوجود حق مہر نہ ملنے پر 90 سالہ معمر خاتون عدالت پہنچ گئیں۔


پشاور کی 90 سالہ سعیدہ سلطان کے حق مہر کے معاملے کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔


وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ میری موکلہ کا حق مہر 3 کنال 10 مرلے تھا، 3 کنال 10 مرلے زمین نام ہونے کے باوجود قبضہ نہیں مل سکا۔


وکیل نے بتایا کہ سعیدہ سلطان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، فیصلے حق میں ہونے کے باوجود اجرا کے معاملے میں جعلی رپورٹ پیش کی گئیں۔


سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اجرا کے معاملے کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں یا درخواست خارج کر سکتے ہیں۔


ضعیف العمر خاتون کی سوچنے کے لے کچھ مہلت کی درخواست پر عدالت نے سماعت نومبر تک ملتوی کر دی 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی