حکومتی ناانصافیوں سے تنگ سکول و کالج اساتذہ نے مسائل کے حل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

school

لاہورسکول و کالج اساتذہ کی 15 سے زائد اساتذہ تنظیموں نے پنجاب ایمپلائیز سروس پروٹیکشن الائنس (پیسپا)، پنجاب کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا۔ پیکٹ پنجاب کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری کو متفقہ طور پر پیسپا پنجاب کا  چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ نوائے اساتذہ کالجز کے صدر پروفیسر ندیم اشرفی سرپرست منتخب، سینئر ہیڈماسٹر محمدنعیم سیکرٹری جنرل، پی ٹی یو کے رانا لیاقت علی چیف آرگنائزر، وحید مراد یوسفی سینئر وائس  چئیرمین، ڈاکٹر نواز انجم گوندل وائس چئیرمین، ینگ لیکچرز کے سرفراز احمد میو وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ اسی طرح ہر تنظیم سے مختلف عہداران کو منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں مختلف اساتذہ تنظیموں کے مرکزی صدور اللہ بخش قیصر، چودھری محمد سرفراز، ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی، رشید بھٹی، بابر حبیب کمبوہ، ازوربھٹی، عاقب جاوید، محمد اشفاق نسیم، پروین اختر، فائزہ رفیق، امان اللہ، محمد فاروق، شہزاد ندیم قیصر، فیض رسول ودیگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔چئیرمین  پیسپا پنجاب کاشف شہزاد چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناانصافیوں سے تنگ اور مسائل میں روزبروز اضافہ کی وجہ سے تمام تنظیموں نے اساتذہ مسائل کے حل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا پہلا ٹارگٹ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد، سیکنڈری سکول ایجوکیٹر کی غیر مشروط مستقلی، 3 درجاتی ٹائم سکیل کا حصول، کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ،جوائنگ کی تاریخ سے مستقلی اوراساتذہ کی تنخواہوں پر ٹیکسز میں اضافہ کی واپسی ہے۔ اجلاس میں پیکٹ پنجاب، پی ٹی یو پنجاب، نوائے اساتذہ پنجاب، ینگ لیکرز اینڈ پروفیسرز، فیزیکل ٹیچرزپیپٹا، انگلش ٹیچرز، کمپیوٹر پروفیسرز اینڈ لیکچرز، انجمن اساتذہ، ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن، یونائیٹڈ میونسپل یونین، بی ٹی اے، ایس ای ایس، ڈپٹی ڈی ای اوز، سبجیکٹ سپیشلسٹ، ہیڈ ٹیچرز، تحریک مستقلی، ریگولرائزیشن مومنٹ، ینگ کلرکس الائنس و دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندون نے شرکت کی۔ پیسپا پنجاب کے مشترکہ اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکول و کالجز کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ حالات سے تنگ اور بار بار وعدہ خلافیوں کے خلاف  اساتذہ ہر قسم کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے احتجاج پر مجبور ہیں اور حقوق نہ ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔


 کاشف شہزاد چودھری

 چئیرمین 

 پنجاب ایمپلائیز سروس پروٹیکشن الائنس (پیسپا)، پنجاب 

 صوبائی صدر 

   پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی