منڈی بہائوالدین میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام میری زمین ایپ سے متعلق آگاہی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، زمین کی زرخیزی سے متعلق معلومات کی فراہمی اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
منڈی بہائوالدین میں محکمہ زراعت (توسیع) کے زیراہتمام فیلڈ سٹاف کو میری زمین ویب سائیٹ اور سافٹ وئیر سے متعلق آگاہی کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال شیخ نے بتایا کہ یہ ایپ پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ جس کا بنیادی مقصد زمین کی زرخیزی کے حوالہ سے تمام تر معلومات کو ایک کلک تک محدود کرنا اور کسانوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالہ کو ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے میں بہت معاون ثابت ہو گا اور ان کی مناسب راہنمائی بھی کی جا سکے گی۔
bohat achi info ha. govt ne acha kam kia
جواب دیںحذف کریںایک تبصرہ شائع کریں