دہشت گرد تنظیم داعش کے 8 مشتبہ افراد گرفتار

terrorist

 

سکاریہ: ترکی کے شمال مغربی صوبے سکاریہ میں دہشت گرد تنظیم داعش اور آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے 8 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار افراد کا تعلق عراق سے ہے جو یہاں انٹیلی جنس کا ایک نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ افراد دہشت گرد تنظیم کو ترکی سے طبی آلات بھی فراہم کر رہے تھے۔ ان افراد کو پہلے سے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کے دوران معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ترکی نے 2013 میں داعش اور آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی