حکومت کا ایک اور بڑا قابل فخر کارنامہ - امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

salt

پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی سالٹ ریفائنری بنانے کا منصوبہ شروع ۔۔۔۔ امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 
حب پاک سالٹ ریفائنری جو پاکستان کی پہلی نمک تیار کرنے والی کمپنی ہے جو حب انڈسٹریل زون کے نام سے بلوچستان میں دنیا کی سب سے بڑی نمک ریفائنری بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔

فی الحال ، دنیا کی سب سےبڑی نمک ریفائنری میکسیکو میں واقع ہے جو 86،500 ایکڑ پر پھیلی ہے اور ہر سال 10 ملین ٹن نمک تیار کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حب پاک سالٹ ریفائنری ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پر پھیلے گی اور وہ 2023 تک مکمل ہو جائے گی ۔ 

یاد رہے پاکستان  میں نمک کی  دنیا کی دوسری بڑی کان موجود ہے لیکن نمک برآمد کرنے اور نمک پروسسر میں ہمارا حصہ قابل افسوس ہے ۔ ہمارے ہاں کوڑیوں کے بہاؤ نمک انڈیا کو بیچا جاتا یے جہاں سے بھارت  نمک سے مختلف اشیا جیسے لیمپ ، فانوس وغیرہ بنا کر لاکھوں کا زرمبادلہ حاصل کر رہا ہے ۔ آج تک کسی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی ۔ 

یہ منصوبہ  پاکستان کو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا نمک برآمد کرنے والا اور تیسرا سب سے بڑا نمک پروسیسر بنائے گا۔
350 ملین ڈالر کا حامل  یہ منصوبہ ہزاروں مقامی خاندانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بھی ذریعہ بنے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی