کیا بھارتی جمہوریت بھی خطرے پڑگئی؟

 

asia

بھارتی چیف آف ڈیفنس کے کرپشن مخالف پیغام پر کیا بھارتی جمہوریت بھی خطرے پڑگئی؟ کیا بھارت میں بھی جمہوریت خطرے میں پڑگئی؟
 کیا چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف پیغام جاری کردیا ہے؟

 بھارت میں نریندر مودی کی حکومت کے دوران کرپشن نئی منزلوں کو چھو رہی ہے، ملک میں کرپشن سے پریشان ہوکر جنرل بپن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کرپشن ہمارے ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں حکومت، عوام اور نجی شعبے بھی شامل ہیں سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ 
 بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ اس ملک کے ہر شہری کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی، ایمانداری اختیار کرنا ہوگی اور ملکی سالمیت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور اس ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ میں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی