کسٹمزانٹیلی جینس کی بڑی کارروائی، 4 کروڑ کے سمگل شدہ ایل ای ڈیز اور موبائلز برآمد

لاہور : کسٹمز انٹیلی جینس کا بیڈن روڈ پر چھاپہ، بیڈن روڈ پر واقع گودام سے چار کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ ایل ای ڈیز، موبائل فونز، موبائل اسیسریزاور ڈرائی بیٹریز کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی.

تفصیلات کے مطا بق کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے بیڈن روڈ پر بڑی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گودام سے سمگل شدہ ایل ای ڈیز، موبائل فونز، موبائل اسیسریز، ڈرائی بیٹریز کی بھاری کھیپ برآمدکرلی ہے. کسٹمز انٹیلی جینس کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔

بیڈن روڈ پر قائم گودام میں موجود سامان آغاجان اور مجید خان کی ملکیت تھا.ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس سید اسد رضا رضوی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد رانجھاکی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں